تازہ ترین

اسلام آباد : پاکستان اس سال دہائیوں کی سخت ترین سردی کا سامنا کر سکتا ہے ؛ محکمہ موسمیات

اسلام آباد : ماہرِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اس سال دہائیوں کی سخت ترین سردی کا سامنا کر سکتا ہے۔ عالمی موسمیاتی ماڈلز کے مطابق بحرالکاہل میں لا نینیا کے دوبارہ اثرات ظاہر ہو رہے ہیں، جو پاکستان کے موسمِ سرما کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لا نینیا کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید یخ بستہ ہواؤں اور طویل سردی کی لہر متوقع ہے، جب کہ گلگت بلتستان، سوات اور کشمیر میں برفباری معمول سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح سندھ اور بلوچستان میں بھی درجہ حرارت اوسط سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ صورتِ حال زراعت، ایندھن کی فراہمی اور عوامی صحت کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو پیشگی تیاری کرنے اور سردی سے بچاؤ کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds