
گجرات : گجرات میں حالیہ بارشوں اور شہری مسائل کے پیشِ نظر گیپکو کی جانب سے خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔یہ کنٹرول روم صارفین کو بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل، لائن فالٹ، بجلی کی بندش، تار ٹوٹنے یا کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع دینے کے لیے چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔ضلعی انتظامیہ اور گیپکو حکام کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال یا بجلی سے متعلق مسئلے کے فوری اطلاع درج ذیل نمبروں پردیں۔
- 📞 053-9260290
- 📞 0318-3991091
- 📞 0318-3992310
- 📞 0318-3992320




