تازہ ترین

گجرات: گجرات شہر کی موجودہ صورتحال کی زمہ دار انتظامیہ ؛ اہلیان مدینہ سیداں اور لوراں نے درخواست کے ذریعے یکم ستمبر 25ء کو خوفناک صورتحال سے پیشگی مطلع کیا

گجرات : شہر کی صورتحال سیلاب کی وجہ سے ابتر ہوتی جارہی ہے۔پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔کچھ دوست کہہ رہے ہیں کہ یہ قدرتی آفت ہے اس میں انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں۔قصور ہی انتظامیہ کا ہے۔دو ہفتے قبل مدینہ سیداں اور لوراں کے رہائشی میکنوں نے صورتحال کی نشاندہی کی تھی۔گجرات کے سنیئر صحافیوں نے بھی بذریعہ رپورٹنگ حالات سے آگاہ کیا تھا۔مگر انتظامیہ نے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے معاملہ کو اہمیت نہ دی ۔
یہ درخواست مدینہ سیداں کے رہائشی میکنوں نے ضلعی انتظامیہ کو یکم ستمبر کو جمع کروائی۔ باقی آپ خود اندازہ لگا لیں کہ انتظامیہ نے اس درخواست کو گجرات انتظامیہ نے کتنا سنجیدہ لیا ہے۔
کچھ غیر سنجیدہ لوگ انتظامیہ کو خو ش کرنے کیلئے یہی کہہ رہے ہیں کہ گجرات میں صورتحال بہتر ہے جبکہ ایسا کہنا بالکل غلط ہے۔بارش رکے ہوئے تقریباً 48 سے زائد گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن پانی شہر میں کم ہونیکی بجائے زیادہ ہورہاہے۔
گجرات کو ڈبونے میں پانی سے زیادہ انتظامی نااہلی کا غیر ذمہ دارانہ کردار موجود ہے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds