تازہ ترین

نہانے کے بعد ہاتھوں یا پاؤں کی انگلیوں پر جھریاں بن جانا ؛ اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا ایک حیرت انگیز اور محفوظ نظام

اکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ جب ہم نہانے کے بعد اپنے ہاتھوں یا پاؤں کی انگلیوں کو دیکھتے ہیں تو وہ سکڑ کر جھریوں والی ہو جاتی ہیں عام طور پر ہمیں لگتا ہے کہ شاید یہ پانی سے کوئی نقصان ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے یہ دراصل اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا ایک حیرت انگیز اور محفوظ نظام ہے

جب ہاتھ یا پاؤں کچھ دیر تک پانی میں رہتے ہیں تو ہمارا اعصابی نظام خودکار طریقے سے ایک عمل شروع کرتا ہے جس کے نتیجے میں جلد پر جھریاں بن جاتی ہیں یہ جھریاں ہمارے لیے ایک قدرتی گریپ سسٹم کا کام کرتی ہیں بالکل اسی طرح جیسے گاڑی کے ٹائر پر نالیاں پانی کے بہاؤ کو نکال کر پھسلنے سے بچاتی ہیں ویسے ہی یہ جھریاں ہمیں گیلی چیزیں مضبوطی سے پکڑنے اور زمین پر پھسلنے سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں

ہمارے آباؤ اجداد جب بارش میں شکار کرتے یا پانی کے کاموں میں مصروف ہوتے تھے تو انہی جھریوں کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے چیزیں نہیں پھسلتی تھیں سوچنے کی بات ہے کہ یہ کوئی کمزوری نہیں بلکہ ایک جینیئس ڈیزائن ہے جو یہ بتاتا ہے کہ جہاں خطرہ زیادہ ہوتا ہے وہاں جسم خود حفاظتی موڈ آن کر لیتا ہے

سبحان اللہ کس قدر حکمت اور عظمت والا نظام اللہ نے ہمارے جسم میں رکھا ہے اور ہم بس نہانے کے بعد جھریوں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds