آتش بازی فروشوں سے 135ڈبے پٹاخے اور پھول جھڑیاں برآمد پتنگ فروشو ں کے خلاف کاروائی کرکے 40پتنگیں اور ڈوریں برآمد ، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج


گجرات : گجرات پولیس صدرسرکل کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن 28ملزمان گرفتار۔ گیارہ پسٹل،1رائفل، 3کلو چرس، 95لیٹر شراب اور 2لاکھ روپے مال مسروقہ برآمد ،آتش بازی فروشوں سے 135ڈبے پٹاخے اور پھول جھڑیاں برآمدپتنگ فروشو ں کے خلاف کاروائی کرکے 40پتنگیں اور ڈوریں برآمد ، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی سرکل پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ صدر سرکل پولیس نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے مجموعی طور پر 11پسٹل اور 1رائفل برآمد کرکے مقدمات درج کئے۔منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے 95لیٹر شراب اور 3کلو گرام چرس برآمد کی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات کو ٹریس کرکے 125موٹر سائیکل مالیتی 2لاکھ روپے برآمد کرکے شہری کے حوالے کیا۔ سرکل پولیس نے آتش باز ی فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے 135ڈبے پٹاخے، پھول جھڑیاں وغیرہ برآمد کئے۔ پتنگیں فروخت کرنے والے 5ملزمان کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے 40پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سرکل کے تمام ایس ایچ او ز اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ چوروں، ڈاکوؤں،اسلحہ و منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا ہے۔
گجرات : گجرات پولیس کھاریاں سرکل کا منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ برداروں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن جاری

گجرات : گجرات پولیس کھاریاں سرکل کا منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ برداروں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن جاری، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد محمود کی زیر نگرانی تھانہ گلیانہ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم خرم شہزاد ساکن رسول پور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1260گرام چرس بر آمد کر لی۔ جبکہ دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کے دوران ملزم حق نواز ساکن ضلع خوشاب اور ملزم جہانگیر ساکن سینتھل کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور رائفل 223بوربر آمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر بشارت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم تبسم شہزاد کو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 1 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم حسیب الحسن ساکن کوٹلہ سے 85 عدد پتنگیں اور 3 عدد ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد محمود کا کہنا ہے کہ منشیات فروش، ناجائز اسلحہ برداراور پتنگ فروش معاشرے کا ناسور ہیں۔اور نوجوان نسل کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔جنکے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔




