


گجرات : گجرات یونین آف جرنلسٹس کے اعلامیے کے مطابق گجرات یونین آف جرنلسٹس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گجرات کی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا آزادی کشمیر کارواں 5 فروری کو صبح 8 بجے جی ٹی ایس چوک سے روانہ ہوگا جو کہ باب کشمیر چڑیاوالہ/بھمبھر 9 بجے صبح پہنچے گا واپسی کوٹلہ، گاؤں لادیاں ، گلیانہ، کھاریاں، سرائے عالمگیر سے پھر واپسی کھاریاں سے لالہ موسی سے جی ٹی ایس چوک گجرات پہنچے گا ہر شہر میں انتظامیہ اور پریس کلبز ، یونین ممبران، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے استقبال کیا جائے گا باب کشمیر پر کشمیری صحافیوں اور شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دشمن کو للکارا جائےگا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ گجرات یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے خصوصی طور پر تاکید کی گئی ہے کہ آزادی کشمیر کارواں فلوٹ میں سوار ہوکر تاریخ رقم کریں نیز تمام ممبران شرکت لازمی بنائیں ۔




