تازہ ترین

کراچی : سونا مزید سستا ہوگیا؛ قیمتوں میں آج مسلسل چوتھے دن کمی ریکارڈ

کراچی : سونے کی قیمتوں میں آج مسلسل چوتھے دن کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔سال 2026ء کے پہلے دن (جمعرات کو) عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار رہا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 24ڈالر کی کمی سے 4ہزار 322ڈالر کی سطح پر آگئی۔ جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400روپے کی کمی سے 4لاکھ 54ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 058روپے کی کمی سے 3لاکھ 89ہزار 713روپے کی سطح پر آگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 83روپے کی کمی سے 7ہزار 635روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 71روپے کی کمی سے 6ہزار 545روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds