تازہ ترین

بریڈفورڈ : منشیات اسمگلنگ کے سنگین مقدمہ ؛ پاکستانی نژاد خاتون کو اکیس سال اور چھ ماہ قید کی سزا

بریڈفورڈ : منشیات اسمگلنگ کے سنگین مقدمے میں پاکستانی نژاد خاتون کو اکیس سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق 34 سالہ سدرہ نوشین ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا حصہ تھیں جو پاکستان سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرتا تھا۔ہیروئن کو چمڑے کی جیکٹس اور دیگر کپڑوں میں چھپا کر برطانیہ بھیجا جاتا تھا، جو بریڈفورڈ کے علاقے وائک، ووڈسائیڈ روڈ پر واقع ملزمہ کے گھر پہنچتا۔تحقیقات کے مطابق صدرہ نوشین وہاں ہیروئن کو کپڑوں سے نکال کر ایک ایک کلو کے پیکٹس میں تیار کرتی تھیں۔جون 2024 میں گرفتاری کے وقت افسران نے ان کے گھر کے پچھلے کمرے کو ہیروئن پروسیسنگ یونٹ میں تبدیل پایا۔چھاپے کے دوران 85 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی جس کی مالیت تقریباً 85 لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔موبائل فون شواہد سے انکشاف ہوا کہ ملزمہ کے پاکستان میں موجود ساتھیوں سے مسلسل رابطہ تھا اور وہ برطانیہ بھر میں کئی کلوگرام کی کھیپیں تقسیم کرتی تھیں۔ملزمہ نے بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں ہیروئن درآمد اور سپلائی کی سازش کے الزامات قبول کر لیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds