تازہ ترین

ریاض : سعودی عرب؛ اجازت نامہ کے بغیر رہائش فراہم کرنے والی متعدد عمرہ کمپنیاں معطل

ریاض : سعودی عرب کی وزارتِ حج اور عمرہ نے قواعد کی خلاف ورزی اور معتمرین کو بہترین سہولیات فراہم نہ کرنے پر 7 ٹریول کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ریگولیٹری کنٹرولز کی خلاف ورزیوں پر سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا۔ ان کمپنیوں پر معتمرمین کو وعدے کے برخلاف اور بغیر لائسنس والی رہائش گاہوں میں قیام کرانے کا الزام تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اللہ کے مہمانوں’ کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کڑی نگرانی جاری رکھی جائیں گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ کمپنیوں کی اِن خلاف ورزیوں کی نشاندہی نگرانی کے عمل کے دوران دیکھی گئیں۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان خلاف ورزیوں پر مقرر کردہ سزاؤں پر عمل درآمد کی تیاری میں مذکورہ کمپنیوں کے خلاف فوری قانونی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن سے حاجیوں کی حفاظت اور آرام متأثر ہوا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ ضوابط کی پاسداری کریں اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds