تازہ ترین

اسلام آباد : پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا، وزیراعظم کی نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں جنگ بندی سے متعلق تمام تفصیلات دوں گا۔ اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟  شہباز شریف نے کہا کہ  آگے چل کر میٹینگ ہوں گی، اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔ نجی نیوز چینل کی جانب سے سوال کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، ان سب پر بات ہوگی۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن  اور سلامتی  کے لئے کوشش کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds