
گجرات : گجرات تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کی بڑی کارروائی، دوہرے قتل میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری افضل حیات کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے پانچ ماہ قبل اکبر یوسف اور قدیر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ گرفتار ملزم واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھاجس کو تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فیصل آباد سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے آلہ قتل رائفل کلاشنکوف برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس سفاک قاتل کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔




