تازہ ترین

کراچی : ضلع کیماڑی تھانہ ماڑی پور اور تھانہ بغدادی کے ایس ایچ اوز کا نیو ائیر کے حوالے سے تمام لوگوں کو خصوصی پیغام

کراچی : ہوائی فائرنگ کرنے والوں آور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کوئ رعایت نہیں کی جائی گی ۔ تھانہ ماڑی پور کے ایس ایچ او شبیر حسین کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مناسب جگہوں پر ماڑی پور کی پولیس کی جانب سے مختلف جگہوں پر ناکے بھی لگائی جائے گے ۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جائے گآ ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور کیسی بھی قسم کی کوئ رعایت نہیں کی جائی گی ۔ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والے کی اطلاع مدد گار 15 پر کال کریں یا ایس ایچ او تھانہ ماڑی پور شبیر حسین کو 03009281664 پر اطلاع دیں اسی وقت کارروائی ہو گی اور اطلاع دینے والے کا نام راز رکھا جائے گا ۔ دوسری جانب ایس-ایچ-او تھانہ بغدادی انسپکٹر ارشد علی رند کی جانب سے نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے علاقہ مکینوں و دیگر شہریوں کے لیے تھانہ بغدادی ایس-ایچ-او ارشد علی رند نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ ون ویلنگ بغیر سلانسر کے موٹر سائیکل چلانا خصوصاً کم عمر ۔ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں مناسب جگہوں پر پولیس کی جانب سے ناکے لگائے جائیں گے جبکہ علاقائی سطح پر اشتہاری مہم اعلانات بذریعہ مساجد اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اگاہی دی جارہی ہے ۔ ایس-ایچ-او بغدادی ارشد علی رند نے کہا ہے کہ عوام نئے سال کے موقع پر اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لیے ہوائی فائرنگ سے گریز کریں اور دوسروں کی خوشی کو ماتم میں نہ بدلیں کیونکہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں اور ہوائی فائرنگ کرنا اخلاقی و قانونی جرم ہے مہذب معاشرے میں بسنے والے مہذب شہری اس طرح کے غیر قانونی کام نہیں کیا کرتے ، انہوں نے کہا کہ پولیس ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے گی .

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds