
ظاہر پیر : ویلڈن ایس ایچ او ظاہر پیر جام آفتاب آخر کار چوری کا الزام لگاکر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم میاں ﷲ دتہ بھی گرفتار ہوگیا. تھانہ ظاہرپیر کی حدود میں چوری کے الزام میں ایک شخص کو باندھ کر تشدد کرنے کا معاملہ ، ایس ایچ او ظاہرپیر نے مقدمہ درج مرکزی ملزم میاں اللہ دتہ سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سردار گڑھ اور تھانہ ظاہر پیر کی حدود بلال پمپ موچی والا نزد بستی واحد بخش چاچڑ موضع پھل لولائی چاچڑ برادری کے زمیندار ہمراہ 2 نا معلوم ساتھی ٹاور ملازم مالک یا منشی نے ایک غریب اور مسکین بندے کو تاروں سے باندھ کر الٹا لٹکا کر ٹاور کے ساتھ باندھ کر ڈنڈے سے شدید تشدد کرکے ظلم کی انتہا کردی خوف خدا نہ کسی ادارے کا ڈر، اپنی عدالت لگا کر مارتے رہے قانون کا اس لیے ڈر نہیں کہ مظلوم بے یار و مددگار ہے ، بے سہارا اور غریب ہے ۔ ان ظالموں کو کسی کا ڈر نہیں مظلوم بیچارہ منتیں کرتا رہا ، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واسطہ دیتا رہا ، چیخ و پکار کرتا رہا لیکن ظالموں نے ذرا بھی ترس نہ کھایا چوری کے الزام میں اپنا قانون، اپنا تھانہ اور اپنی عدالت، خود لگا کر ظلم و ستم کرتے رہے ۔ ظلم کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او ظاہر پیر جام آفتاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ظالم جابر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔




