
لاہور : پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری ۔
ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ۔
سرکاری میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا ۔
اوپن میرٹ سیٹوں پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا ۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.6091 فیصد رہا ۔
سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا ۔
نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا ۔
راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا ۔
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا ۔
فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.7318 فیصد رہا ۔
پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 94.6409 فیصد رہا ۔
قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 94.5864 فیصد رہا ۔
گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 94.5364 فیصد رہا ۔
ساہیوال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.4909 فیصد رہا ۔
خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 94.4818 فیصد رہا ۔
نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 94.4364 فیصد رہا ۔
سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 94.4318 فیصد رہا ۔
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 94.4167 فیصد رہا ۔
ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3955 فیصد رہا ۔
اس سال بننے والے نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3621 فیصد رہا ۔
امیدوار تمام سلیکشن لسٹیں یو ایچ ایس کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھ سکیں گے ۔
داخل ہونے والے امیدواران کیلئے اپنی کالج فیس 23 جنوری تک جمع کروانا لازمی ہے ۔
امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔
سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس اٹھارہ ہزار روپے ہے ۔
امیدوار کالج فیس بنک آف پنجاب کے اکاؤنٹ میں آن لائن جمع کرواسکتے ہیں ۔
فیس جمع کروانے کے بعد امیدوار کو اپنے متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی ۔
فیس جمع اور جوائن کرنے والے امیدواروں کو ہی داخل تصور کیا جائے گا ۔
دوسری سلیکشن لسٹ 24 جنوری کو جاری ھوگی ۔




