تازہ ترین

اسلام آباد : عالمی سطح پر کشیدہ صورتحال ؛ حج 2026ء کے انتظامات کا شیڈول جاری

اسلام آباد : عالمی سطح پر کشیدہ صورتحال کے باوجود حج 2026ء کے انتظامات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کے ویزوں کے اجراء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حج پروازوں کا شیڈول عیدالفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائشوں سمیت دیگر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا عازمین حج افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھریں۔ حج 2026ء کے انتظامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات، ویب سائٹ اور پاک حج ایپ سے حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds