




گجرات : گجرات میں مون سون سے قبل نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری کیلئے واسا گجرات کے عملی اقدامات تیزی سے جاری، ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین کا بولے چوک میں ایچ ڈی پی ای. (HDPE) فورس مین پائپوں کی تنصیب کے عمل کا معائنہ ، ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ کی بریفننگ واسا گجرات کی جانب سے مون سون کے پیشِ نظر گجرات شہر میں نکاسیٔ آب کے نظام بہتر بنانے کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تیزی کام جاری،ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین نے کچہری چوک (ظہور الہٰی اسٹیڈیم ) میں زیر تعمیر 100 کیوسک کے ڈسپوزل اسٹیشن کے سیوریج و نکاسی آب کے پانی کو بولے تک پہنچانے کیلئے تقریباً 2 کلومیٹر طویل ایچ ڈی پی ای (HDPE) فورس مین پائپ کی تنصیب عمل کا جائزہ لیا،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں، ٹائم لائن، تکنیکی معیار کے حوالے سے بریفنگ دی،دوران بریفننگ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر میں جاری سیوریج ترقیاتی منصوبوں کا مقصد برساتی پانی اور گھریلو سیوریج کے دباؤ کو کم کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کے نظام کو دیرپا بنیادوں پر مضبوط بنانے کیلئے،کچہری چوک میں 100 کیوسک استعداد کے ڈسپوزل اسٹیشن زیر تعمیر ہے جبکہ مدینہ سیداں میں 40 کیوسک صلاحیت کے ڈسپوزل اسٹیشن پر بھی دن رات کام جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ کے اندر دونوں ڈسپوزل اسٹیشنز کے ایچ ڈی پی ای (HDPE) فورس مین پائپوں کی تنصیبات کے عمل کو تکمیل پہنچا دیا جائیگا، جس کے بعد محکمہ ہائی وے کچہری تا بولے تک جلالپورجٹاں روڈ کو تعمیرات کرئے گا جبکہ دوسری جانب مدینہ سیداں میں بھی ایک کلومیٹر پر محیط ایچ ڈی ای پی فورس مین پائپ لائن کو بچھایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر گجرات نے سیوریج لائن بچھانے کے عمل کے دوران پائپوں کی جوائنٹنگ کے طریقہ کار، زیر زمین گہرائی، لائن کی سیدھ اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہنا تھا تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز اپنی ذمہ داریاں بروقت ادا کریں،ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں سیفٹی پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، خصوصاً کھلی کھدائی کے مقامات پر حفاظتی بیریئرز کی تنصیب رات کے اوقات میں وارننگ لائٹس کا انتظام شہریوں اور پیدل چلنے والوں کیلئے محفوظ راستوں کی فراہمی شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کچہری چوک تا بولے اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جلد متبادل روٹ پلان جاری کیا جائے گا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ کا کہنا تھا مون سون سے قبل شہر بھر ممیں نکاسیٔ آب کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر شہر کو ممکنہ شہری سیلابی صورتحال سے محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،انکا مزید کہنا تھا یہ منصوبے نہ صرف فوری ریلیف فراہم کریں گے بلکہ آئندہ کئی برسوں تک شہریوں کو بہتر سیوریج سہولیات میسر آئیں گی .




