تازہ ترین

اسلام آباد : رمضان المبارک؛ پاکستان میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

صدقہ فطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ رواں سال صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا کہ گندم کے آٹے کے حساب سے 300 روپے، جو کے حساب سے 1100 روپے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم ادا کیا جائے۔ اسی طرح کھجور کے حساب سے 1600 روپے، کشمش کے حساب سے 3800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے اور سرکاری آٹے کے حساب سے 200 روپے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم ادا کیا جائے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر غلام، آزاد، مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔ انہوں نے صاحبِ استطاعت افراد کو ہدایت کی کہ وہ گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds