

گجرات ( رپورٹ : انور شیخ ) وزیراعلى پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب پر عمل پیرا ڈپٹی کمشنرگجرات نور العین کے سخت احکامات ؛ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک ظفر عباس کی زیر نگرانی گجرات شہر کی صفائی ستھرائی میں نمایاں اضافہ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین کی جانب سے چیف آفیسر ملک ظفر عباس کو سخت احکامات دیے جانے کی وجہ سے گجرات شہر میں صفائی ستھرائی واضح نظر آرہی ہے گجرات شہر میں بیشتر مقامات پر کچرے کے ڈھیر ختم کردیے گئے جبکہ گجرات کے داخلی اور خارجی راستوں کوبھی خوبصورتی کے ساتھ سجادیا گیا ہے ، ڈیوائیڈرزکو بھی خوبصورت رنگ روغن کے ساتھ جی ٹی روڈ کی خوبصورتی میں اصافہ کے لیے جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف پر مختلف انواع کے پودے لگا کر مزید خوبصورت بنایا گیا ہے جبکہ لائٹنگ کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت و جانفشانی سے گجرات کو خوبصورت بنا نے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے گجرات کے پارکس لیڈی اینڈ چلڈرن پارک میں خاص طور پر خواتین کے بیٹھنے اور واک کے لیے لائٹس اور دیگر سہولیات فراہم کیے جبکہ نواز شریف پارک ، شہباز شریف پارک میں شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہترین اور رنگ برنگی لائٹنگ لگا کر پارکوں کی خوبصورتی میں مزید اصافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گجرات کے شہریوں میں اطمینان دیکھنے کو ملا ہے محنت کشوں کو ریڑھی بازار بناکر دینے سے بے روزگار ہونے سے نہ صرف بچایا بلکہ ناجائز تجاوزات کا بھی خاتمہ ہوا ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین کے احکامات کو چیف آفیسر ملک ظفر عباس کی جانب سے انتہائی سنجیدہ لیتے ہوئے گجرات کی خوبصورتی میں اصافہ کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جانے سے شہریوں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہی کوششوں اور محنت کی بدولت ضلع گجرات اب پنجاب کے خوبصورت اضلاع میں شمار کیا جانے لگا ہے جبکہ گجرات کے شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نور العین اور چیف آفیسر ملک ظفر عباس گجرات کے عوام کے لیے کسی تحفہ سے کم نہیں کیونکہ دونوں افسران ہمہ وقت شہریوں اور عوام مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرح ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب عوامی مسائل کے حل کی طرف بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں ڈپٹی کمشنر نور العین خدمت انسانیت کے جذبے سے سرشار ایک بہترین انتخاب ثابت ہورہی ہیں جو ہر وقت عملی طور پر تمام انتظامی امور بہ احسن و خوبی انجام دے رہی ہیں ۔




