تازہ ترین

گجرات : جعلساز و نوسرباز متحرک ؛ ہزار اور پانچ سو والے نوٹوں کی گردش ؛ دکاندار لٹ گئے

گجرات : جعلساز و نوسرباز متحرک ؛ ہزار اور پانچ سو والے نوٹوں کی گردش ؛ دکاندار لٹ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں مختلف مقامات پر جعلساز و نوسرباز دکانداروں کے پاس گاہکوں کے رش کا فائدہ اٹھاکر خریداری کرکے جعلی نوٹ دے کر فوراً رفوچکر ہو جاتے ہیں اس بارے میں ایک کیس نورپور شرقی روڈ گجرات پر واقع دکان یو بازار آن لائن ملٹی سٹور پر بھی سامنے آیا جہاں پر بچوں کی شکل میں گاہکوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان لڑکی کے ہمراہ آیا اور جیز کا 700 والا پیکیج کروایا کر ہزار کا نوٹ دیا اور جلدی کا کہہ کر 300 بقایا لیکر رفوچکر ہوگئے ان کے جانے کے بعد جب رش ختم ہونے پر متاثرہ دکاندار اپنی دکان کیلئے سامان کی خریداری کیلئے ہول سیلر کے پاس گیا تو ہزار کے نوٹ کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا جو کہ بلکل اصلی کی مطابقت رکھتا تھا ۔ دکانداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اپنے کاروباری لین دین کے دوران بہت احتیاط کریں اور بغیر تصدیق کیے ہرگز بڑے نوٹ وصول نہ کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds