تازہ ترین

گجرات : پاکستان سمیت دنیا بھر کی مشہور و معروف روحانی شخصیت سید کبیر الدین المعرروف شاہدولہ دریائی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار کے گلے کے عین سامنے شاہدولہ روڈ پر عرصہ دراز سے گندہ پانی جمع رہنے سے مکینوں ، راہگیروں اور بالخصوص زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا ؛ متعلقہ حکام کی جانب سے مسلسل چشم پوشی

گجرات : پاکستان سمیت دنیا بھر کی مشہور و معروف روحانی شخصیت سید کبیر الدین المعروف شاہدولہ دریائی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار پر زائرین و راہگیروں کو عرصہ دراز سے مزار کی طرف جانے والی سائیڈ پر شاہدولہ روڈ پر گٹر کے گندے پانی سے گزر ناپاکی کی حالت میں گزرنا پڑتا ہے ۔ سید کبیر الدین المعرروف شاہدولہ دریائی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کیسی روحانی شخصیت کو کون نہیں جانتا ان کا روحانی فیض تقریباً 4 سے 5 سو سال سے جاری و ساری ہے اور آج بھی زائرین کی بڑی تعداد روزانہ سید کبیر الدین المعرروف شاہدولہ دریائی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار پر صبر سے رات گئے تک حاضر ہوکر فیضیاب ہورہی ہے ۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ بڑے بڑے افسران کی یہاں آمد کے باوجود متعلقہ ادارے اس جانب توجہ نہیں کرتے حالانکہ لوکل گورنمنٹ نے صفائی کا کام گجرات میں جی ڈبلیو ایم سی کے سپرد کررکھا ہے شروعات میں تو بہت عمدہ کارکردگی دکھائی گئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب یہ پرائیویٹ اداری بھی سرکاری اداروں کی طرح چشم پوشی اختیار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ علاقہ مکینوں سمیت راہگیروں اور بالخصوص زائرین نے متعلقہ محکمے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سید کبیر الدین المعرروف شاہدولہ دریائی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار والے گلے کا سامنے شاہدولہ روڈ پر گندگی و غلاظت کی نہ صرف صفائی کا فی الفور انتظام کیا جائے بلکہ آئندہ بھی صفائی ستھرائی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds