
میرپور : سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ آزاد جموں و کشمیر محمد طاہرکھوکھر کا باشندہ ریاست کے تحفظ اور جعلی باشندہ ریاست کی منسوخی کے لیئے عوام سیاسی سماجی، نیشنلسٹ جماعتوں ایکشن کمیٹیوں سے رابطے کا فیصلہ طاہرکھوکھرنے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ جعلی باشندہ ریاست ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس کا تحفط نا گزیر ہو چکا ہے جس طرح جعلی باشندہ ریاست پر آزاد کشمیر میں چار ایم ایل ایز موجود ہیں ایک ڈپٹی سپیکر اور دو وزیر بھی ہیں اس سے بڑا کشمیری عوام کے لیئے کیا المیہ ہو سکتا ہے مہاجرین مقیم پاکستان کے نام پر کچھ عناصرنے اپنے اقتدار اور سیاست کو زندہ رکھنے اور دوام دینے کے لیئے ایسے لوگوں کو لایا جو مہاجرین مقیم پاکستان نہیں بلکہ غیر ریاستی ہیں یہ ایم ایل ایز کشمیری عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک مقدس ادارے میں براجمان ہیں ہم ہر محاذ پر باشندہ ریاست کا تحفظ اور دفاع کریں طاہر کھوکھر نے کہا کہ تین سال ہم باشندہ ریاست کے لیئے اعلی عدلیہ سمیت ہر فورم پر باشندہ ریاست کے تحفظ کے لیئے جنگ لڑ رہے ہیں طا ہرکھوکھر نے کہا کہ میں کشمیر کے الیکٹرانک پرنٹ میڈیا کا شکر گزار ہوں جو ہمارے ساتھ ہماری آواز بنے ہیں اور جعلی باشندہ کے خلاف اس جدو جہد میں ہمارا ساتھ دیا یہ پوری کشمیری قوم کا مسلہ ہے طاہر کھوکھر نے کہا سٹیٹ سبجیکٹ کشمیری قوم کا تحفظ اوربقاء ہے اگر یہ کوڑیوں کے بھاؤ ایسے ہی غیر ریاستیوں میں تقیسم ہو تا رہا تو ایک وقت ایسا آئے گا سندھی، پنجابی، بلوچی بھی کشمیری بنے بیٹھے ہوں گے پھر ان کو کیسے ثابت کرو گے یہ کشمیری نہیں ہے آج پوری کشمیری قوم کے لیئے وقت ہے وہ ایک ہو کر باشندہ ریاست کے تحفظ کے لیئے اپنی آواز کو بلند کریں ہمارے ساتھ تعاون کریں ب اداروں کے ساتھ تعاون کریں اس جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کو بنانے والوں اور ان کے سہولت کاروں ننگا کیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے جنہوں نے کشمیر کشمیریت کا سوداکیا، طاہر کھوکھر نے کہا کہ کچھ عناصر اپنے اقتدار اور سیاست کے لیئے ہماری آواز کو دبا رہے ہیں تاکہ عوام تک نہ پہنچ سکے مگر ہم ہر دور ہر فورم پر بولیں گے۔ہم تمام سیاسی سماجی، مذہبی نیشنلسٹ جماعتوں ایکشن کمیٹیز کو باشندہ ریاست کے حوالے سے آگاہ کریں گے یہ ہم سب کا فرض ہے کیسے مہاجرین مقیم پاکستان کی سیٹوں پر غیر ریاستیوں کو اسمبلیوں میں مذموم مقاصد کے لیئے مسلط کیا جاتا ہے اور یہ ریاست کی بھی توہین ہے جس میں غیرکشمیری لوگ ممبر اسمبلی ہیں ہمار اضمیر زندہ ہے ہم اپنے باشندہ ریاست کا تحفظ کریں گے۔




