
میرپور: سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ عوام کو صحت، تعلیم، اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے اس کے ساتھ ساتھ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ریاست میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعتوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ بیرون ملک اور اندرون ملک سے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جانی چاہئیں۔ اس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معیشت کو بھی مضبوطی ملے گی۔عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنا اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام حکومت سے یہی توقع رکھتی ہے کہ انہیں ان کی بنیادی ضروریات اور سہولیات میسر آئیں۔ اگر یہ اقدامات کیے جائیں تو ریاست میں ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔طاہر کھوکھر نے ریاست میں عوام کے بنیادی حقوق اور ترقیاتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کا حق اور انصاف دہلیز پر ملنا چاہیے، اور ریاست میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے ریاست میں صنعتوں کو فروغ دینا ہوگا اور بیرون ملک اور اندرون ملک سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہوگا۔ریاست میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعتی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے طاہر کھوکھر نے کہا کہ عوام حکومت سے صرف بنیادی سہولیات کی فراہمی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو صحت، تعلیم، اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات فراہم کر دی جائیں، تو ریاست میں ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کے پروگرامز شروع کرے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سپورٹ فراہم کرے، اور صنعتی زونز قائم کرے تاکہ روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو اور ریاست میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ہمارا مستقبل ہمارے نوجوان ڈگریاں لیکر سڑکوں کی خاک نہ چھانیں اور نہ ہی یہاں سے مایوس ہو کر بیرون ملک اپنی توانیاں صرف کریں وہ اپنی توانیاں اور ہنر ریاست کے لیئے لگائیں جس کا فائدہ ریاست اور ریاستی عوام کو ہوہم نے ملک کر اپنے نوجوانوں اور مستقبل کو بچانا ہے۔




