
گجرات : گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 14 ملزمان گرفتار، 4169گرام ہیروئن، 5300گرام چرس اور 25 لیٹر شراب برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی تھانہ ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ SI احسان اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ذوالقرنین 2۔ غلام شہباز شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1080 گرام چرس برآمد کر لی گئی جبکہ ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر توقیر الحسن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شفیق کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1560گرام چرس برآمد کر لی۔
ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر بشارت احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شمشاد احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے2029 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرSI ادریس افضل نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ عطاء مصطفی 2۔ محمد فاروق3۔ خاور عباس 4۔ ممتاز شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1060 گرام ہیروئن اور 1580 گران چرس برآمد کر لی گئی۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ SI محمد عتیق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کر خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزما ن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزما ن میں 1۔ خرم عباس 2۔ جعفر مسیح 3۔ ذوالقرنین شاہ شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1080 گرام چرس اور10 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ ایس ایس او تھانہ صدر گجرات SI عثمان وارث نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اویس کو گرفتار کر کے 540 گرام چرس برآمد کر لی۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین SIآفتاب رسول نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ عاطف 2۔ علی اکبر شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 15 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔




