تازہ ترین

اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دن کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز

اسلام آباد : بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل ٹینشن کے باعث وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے اہم تجاویز سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 دنوں کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ کی مسابقت سے ایڈجسٹ کی جائیں گی 15 دنوں کے بجائے ہفتہ وار ریوائز کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ توانائی نے تجاویز پر ورکنگ تیار کر کے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی ہے اور اب وزیرِ اعظم معاشی ٹیم کی مشاورت سے قیمتوں کو ریوائز کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتِ حال سنگین رہنے کی صورت میں وفاقی حکومت کی جانب سے اس سے متعلق جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی مانیٹرنگ سخت کر دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ ترجمان اوگرا کے مطابق شہری افواہوں پر توجہ نہ دیں، صرف سرکاری ذرائع کی جاری کردہ معلومات پر انحصار کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds