تازہ ترین

سخالین : آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ؛ شہری حیران رہ گئے

سخالین : روس کے جزیرے سخالین میں آسمان پر بیک وقت دو سورج نمودار ہونے کا منفرد اور دلفریب منظر دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔ اس غیر معمولی منظر کو مقامی افراد نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منظر دراصل قدرتی موسمیاتی عمل کا نتیجہ تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت میں دو سورج نہیں تھے بلکہ شدید سردی کے باعث فضا میں بننے والے برف کے ننھے کرسٹلز نے سورج کی روشنی کو منعکس کیا، جس سے ایک ہی سورج دو جگہوں پر طلوع ہوتا دکھائی دیا۔ اس قدرتی مظہر کو سائنسی اصطلاح میں ’سن ڈوگ‘ کہا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جزیرہ سخالین میں آج درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پارہ منفی 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شدید سرد موسم کے باعث ایسے نایاب مناظر کا نظر آنا ممکن ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

*

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds