




خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس ادارے کی سربراہی ایک خاتون کو سونپی جا رہی ہے ۔برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار اس ادارے کی سربراہی ایک خاتون کو سونپی جا رہی ہے۔بلیس میٹریویلی، جنھوں نے اس خفیہ انٹیلیجنس سروس میں 1999 میں شمولیت اختیار کی تھی، ادارے کی 18ویں سربراہ بنیں گی۔ وہ رواں سال کے آخر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ لیں گی۔حکومتی فیصلے کے بعد بلیس نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک ’اعزاز‘ ہے۔ اس سے قبل وہ ایم آئی سکس میں ٹیکنالوجی اور جدت کے امور کی نگرانی کر رہی تھیں۔برطانوی وزیر اعظم سر کیر سٹارمر نے اس تعیناتی کو ایک ایسے وقت میں تاریخی قرار دیا جب ’انٹیلیجنس سروس کا کام نہایت اہم ہو چکا ہے۔‘ایم آئی سکس کا سربراہ جسے ’سی‘ کے نام سے جانا جاتا ہےبرطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس بین الاقوامی سطح پر کام کرتی ہے اور برطانوی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے ساتھ ساتھ دشمن ریاستوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور سائبر سکیورٹی اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ (بشکریہ ؛ بی بی سی نیوز)






