مقدمہ اقدام قتل میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاری،1منشیات فروش گرفتار،2پسٹل30بوراور شراب برآمد



گجرات : گجرات پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کا مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، مقدمہ اقدام قتل میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاری،1منشیات فروش گرفتار،2پسٹل30بوراور شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی۔ایس۔پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیراحمد کی زیرقیادت ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر سرائے عالمگیرشیرازحیدرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ اقدام قتل میں مطلوب 2 مجرمان اشتہاریوں کوآلہ ضربات پسٹل30 بورسمیت گرفتارکرلیا۔ گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں 1۔عاشر علی سکنہ بھلوال غربی سے پسٹل30بور2۔افتخار حسین سکنہ کھوہار سے بھی پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔جبکہ منشیات فروش ملزم صاحب ولدآصف سکنہ سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 10لیٹرشراب برآمد کر لی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کوعوام نے خوش آئند قرار دیا ہے۔




