پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے 45پتنگیں اور ڈوریں برآمد

گجرات : گجرات صدرسرکل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 30 ملزمان گرفتار ، 07 عدد پسٹل30 بور،بندوق 12 بور، 1050 گرام ہیروئن،3کلو سے زائد چرس،51لیٹر شراب، 125 گرام آئس اور سامان آتش بازی برآمد ،پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائی کرکے 45پتنگیں اور ڈوریں برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کرائم فری پنجاب ویژن کے تحت ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیرنگرانی صدر سرکل پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر فرقان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاوائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ زبیر 2۔ سہیل3۔ حسن4۔ عبدالرحمن5۔ وقار6۔ تابش7۔ روحیل 8۔ بسمل 9۔ ولید10۔ عرفان 11۔ عمران 12۔ مدثر شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر پسٹل30بور،11بوتل شراب اور 45عدد پتنگیں برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں انسپکٹر سرفراز یوسف نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ رخسار 2۔ زبیر 3۔ اسمائیل 4۔ ابرار شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹل 30 بور اور 125گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر فیاض احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش سمیت 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ صائمہ بی بی 2۔ سمیع اللہ 3۔ عمران 4۔ ہاشم 5۔وقاص شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے پسٹل30بور،بندوق 12بور،2کلو چرس اور1050 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ SI احسان اللہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ بلال2۔ احد3۔ غلام مرتضی 4۔ شاہد5۔ ریحان6۔ مالک 7۔ غلام فرید 8۔ اختر شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2 عدد پسٹل30بور، 1کلو سے زائد چرس،30 لیٹر شراب اور سامان آتش بازی برآمد کرلیا گیا۔ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کنجاہSI حسن زبیر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب اور پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سرکل کے تمام ایس ایچ او ز اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ چوروں، ڈاکوؤں،اسلحہ و منشیات سمیت دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کا ر لایا جارہا




