






گجرات : گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیرکامنشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں، ناجائزاسلحہ برداروں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن۔8ملزمان گرفتار،لاکھوں روپےمالیت کی ہیروئن، رائفل 223بور،4پسٹل 30 بور اور آتش بازی کاسامان برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائےعالمگیرسرکل رائے منیراحمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی مبشر نواز سب انسپکٹرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں بنارس علی سکنہ پیر جعفر سے1220گرام ہیروئن اور وٹک رقم-/20300 روپے، ہوائی فائرنگ کرنےپرملزم ارسلان غفور سکنہ نکہ پنڈعزیزسے رائفل 223 بوراورملزم انضمام الحق سکنہ دندی نظام سےپسٹل30بور،ملزم محمد اشرف سکنہ دندی نظام برآمدکیا۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائےعالمگیر ادریس افضل سب انسپکٹر نےبھی4ملزمان کوگرفتارکیا۔ جن میں ملزم کامران سکنہ بولانی سے 5پتنگیں اور1عدد پنا،ملزم فرقان سکنہ ڈار چوک سرائے عالمگیر،ملزم مرتضیٰ حسین سکنہ محلہ شیخاں سرائے عالمگیر سے20ڈبیاں ماچس پٹاخے،5عددپھول جڑیاں،ملزم گلفام حیدرسکنہ چک جانی سے پسٹل 30 بور برآمدکرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔




