مختلف مقدمات میں 11 ملزم گرفتار۔ ساڑے 4کلو سے زائد چرس،60لیٹرشراب،4عدد پسٹل 30بور اور رائفل کلاشنکوف برآمد۔

گجرات : گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری ، مختلف مقدمات میں 11ملزمان گرفتار۔ ساڑے 4کلو سے زائد چرس،60 لیٹرشراب ،4عدد پسٹل 30بور اور رائفل کلاشنکوف برآمد۔ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب مہم کے تحت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز IIسب انسپکٹر قاسم ممتازنے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ عرفان 2۔ سجاول علی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے ساڑے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ انسپکٹر فیاض احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ افتخار 2۔ اسجد شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسیٰ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SI محمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ دانیال 2۔ شہباز علی 3۔ عمر حنیف 4۔ عمران سہیل 5۔ اکرام علی شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 60 لیٹر شراب اور پسٹل 30بور برآمد کر لیا گیا۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرا نسپکٹر شیراز حیدرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ابوبکر 2۔ محمد الیاس شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف، پسٹل 30بور، میگزینز اور روند برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے




