تازہ ترین

کراچی :ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ ٹاؤن کے ایس ایچ او عمران سعد کی جانب سے نیوائیر نائٹ کے حوالے سے علاقہ مکینوں اور دیگر شہریوں کیلئے خصوصی پیغام

کراچی : ضلع کیماڑی تھانہ بلدیہ ٹاؤن کے ایس ایچ او عمران سعد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی روکنے کیلئے مناسب جگہوں پر پولیس کی جانب سے ناکے لگائے جائیں گے – مذید گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اعلی افسران کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جاۓ گا کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاۓ گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سے منافی حرکات میں ملوث شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 یہ میرے موبائل نمبر03012601584 پر بروقت دی جائے ۔ پولیس کی جانب سے فوری کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی ۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds