تازہ ترین

گجرات : وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن “ستھرا پنجاب” کے مطابق گجرات کی انتظامیہ کے عملی کردار کا منہ بولتا ثبوت بمعہ تصاویر

گجرات : وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن “ستھرا پنجاب” کے مطابق گجرات کی انتظامیہ کے عملی کردار کا منہ بولتا ثبوت ۔ گجرات کے مشہور و معروف چوک کریکاں والا سے دونوں اطراف عرصہ دراز سے نہ صرف نالیاں اور گٹر بند ہیں بلکہ سڑکیں اور گلیاں بھی زیر آب آچکی ہیں جس بناءپر نہ صرف اہلیان علاقہ ، تاجر دکاندار بلکہ بچوں ، بزرگوں اور خواتین کو بھی گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مزید برآں گندے بدبودار پانی کی وجہ سے مکین بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر کی صفائی ستھرائی کا کام گوجرانولہ کی پرائیویٹ کمپنی کو سونپے ہوئے بھی ایک عرصہ بیت چکا ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی نیوز ڈاٹ ایس پی نیوز ٹی وی ڈاٹ کام پر خبر شائع کی گئی اس کے باوجود بھی محض چند روز سڑکیں اور گلیاں محفوظ ہوئیں اور پھر دوبارہ وہی معمول بن گیا ہے ۔ اہلیان علاقہ نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس دیرینہ مسئلے کو حل کیا جائے ۔

This will close in 45 seconds

This will close in 38 seconds

This will close in 30 seconds

This will close in 20 seconds